• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، مسجدالحرام سے ویڈیو شیئر


پاکستان شوبز انڈسٹری کی سرِفہرست کی اداکارہ مہوش حیات نے عمرہ کی سعادت حاصل کر کی۔

لالی، بالی و ہالی ووڈ اداکارہ مہوش حیات آج کل سعودی عرب میں موجود ہیں اور دوسری بار عمرہ ادا کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں مسجدالحرام میں کھڑے دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گلیمرس سپر ماڈل و گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں سفید چادر اور سیاہ عبائے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ مہوش حیات کا یہ دورہ عمرے کے سلسلے میں ہے، انہوں نے اپنی زندگی کا پہلا عمرہ بھائی اور والدہ سمیت 2019ء میں ادا کیا تھا۔

عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر اداکارہ کو ان کے مداحوں و صارفین کی جانب سے مبارک باد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید