• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا حسین کا فلم صنم تیری قسم 2 کے حوالے سے نیا انکشاف

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی  اداکارہ ماورا حسین نے فلم صنم تیری قسم 2 سے متعلق نیا انکشاف کر دیا۔

پاکستانی خوبرو اداکارہ ماورا حسین جو اپنی خوبصورت اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں، انہوں نے حال ہی میں صنم تیری قسم سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

 وہ ناصرف پاکستانی ڈراموں میں اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی پہلی فلم صنم تیری قسم کے ذریعے زبردست شہرت حاصل کر چکی ہیں۔

ماورا حسین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صنم تیری قسم کے بعد مجھے کئی بڑی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی اور وہ تمام فلمیں بعد میں سپرہٹ ثابت ہوئیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں سیاسی تنازعات کی وجہ سے بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان آ گئی تھی، حالانکہ وہ ممبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

ماورا حسین نے بھارت میں تجربے کو بے حد مثبت قرار دیا اور کہا کہ بھارتی عوام نے ہمیشہ محبت اور احترام دیا، میں حیران رہ جاتی تھی کہ لوگ پہلے سے ہی مجھے ڈراموں کے ذریعے جانتے تھے، میں آج بھی صنم تیری قسم سے متعلق مداحوں کے بے شمار پیغامات وصول کرتی ہوں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں صنم تیری قسم 2 کے لیے فلم سازوں سے بات چیت کر رہی ہوں، لیکن ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال کچھ رکاوٹیں ہیں، لیکن میں اس پراجیکٹ کا حصہ بننا پسند کروں گی، اگر یہ فلم نہ بھی بنی تو میں پھر بھی اس کے تخلیق کاروں کی کامیابی کے لیے دعاگو رہوں گی۔

ماورا نے یہ بھی کہا کہ اگر شردھا کپور فلم میں سارو کا کردار ادا کریں، تو میں انہیں دل سے سپورٹ کروں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید