• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسا باپ ویسا بیٹا، ابرام خان نے سب کے دل جیت لیے


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے صاحبزادے ابرام خان نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر کے سب کو دنگ کر دیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور گوری خان کے سب سے چھوٹے بیٹے نے گٹار بجا کر سُر بکھیر دیے اور سب کو سحر میں جکڑ لیا۔

ابرام خان بھی اپنے خاندان کے دیگر افراد کی طرح بے شمار صلاحیتوں سے لیس ہیں، 11 سال کی عمر  میں وہ اداکاری، کھیلوں اور موسیقی جیسی غیر نصابی سرگرمیوں میں آگے آگے رہے ہیں۔

ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ لیڈی گاگا اور برونو مارس کے گریمی ایوارڈ یافتہ مشہور گانے ڈائی ود آ اسمائل گا رہے ہیں اور گٹار بھی بجا رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ابرام کو کسی ایونٹ میں سیاہ جرسی اور شارٹس میں ملبوس کرسی پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ اپنے گٹار سے دھنیں بکھیرنے میں مشغول ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

 ایک مداح نے ابرام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اوہ مائی گاڈ، ان کی گٹار بجانے کی مہارت بہت شاندار ہے، ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ان کا پورا خاندان ہی ٹیلنٹڈ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید