• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 50 افراد جاں بحق

کراچی(نیوزڈیسک)ایران میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 50 افراد جاں بحق ہو گئے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق خراساں صوبے کی کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے وقت 69 کان کن تھے۔کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے بعد متعدد کان کن زخمی بھی ہوئے ہیں۔سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد 30کان کن پھنس گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید