کیا آپ جانتی ہیں کہ آپ کی خوبصورتی، دلکشی اور انفرادیت کا تعلق آپ کے ستاروں سے ہے؟
علمِ نجوم کے مطابق ہر ستارہ اور اس پر حاکم سیارہ آپ کی عادتوں اور مزاج سے خوبصورتی و انفرادیت کا تعین کرتا ہے۔
آپ کی سب سے بڑی خوبی اور انفرادیت یہ ہے کہ آپ زندگی کی اچھائیوں پر نظر رکھتے ہیں، لوگوں میں بدی کے رجحانات سے سرِمو انکار کر کے دنیا کو خوبصورتی، نیکی و صداقت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
آپ کا ہر عمل دنیا کو خوبصورت بنانے اور احترام ِانسانیت کو پروان چڑھانے کے لیے اٹھتا ہے۔
آپ بہت وفادار اور اچھے دوستوں میں شمار ہوتے ہیں، زندگی کو مثبت سوچ کے ساتھ گزارنے کے باعث آپ کے دشمن بہت کم ہوتے ہیں۔
آپ ایسی شخصیت ہیں، جن میں تحمل و برداشت کا حوصلہ کمال ہوتا ہے۔
آپ کے لبوں پر خفیف مسکراہٹ، محفل میں لوگوں کی آنکھوں کا تارا بنا دیتی ہے اور آپ کو دیکھتے ہی لبوں پر تبسم بکھر جاتا ہے، ہر کوئی خوش آمدید کہتا ہے۔
کدورت، کینہ اور ناراضی کے الفاط آپ کی لغت میں نہیں ہوتے، کوئی خراب رویہ بھی رکھے تو آپ کا اعلیٰ ظرف غصے کو کنٹرول کرتا ہے۔
آپ کی صحبت میں بُرے لوگ بھی اچھے بن جاتے ہیں، ہر وقت چہرے پر مسکان آپ کو خوبصورت و دلکش بناتی ہے۔
آپ ہمدردی و رحم دلی اور نوازش و کرم کے بادشاہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ آپ سے ملنا پسند کرتے ہیں، آپ خود غرض نہیں، آپ کا ہمدرد دل کوئی تفریق نہیں کرتا، مطلبی لفظ آپ کے لیے نہیں بنا، دوستوں کے دوست اور کچھ دےکر بھول جانے والے ہوتے ہیں۔
کبھی جتانا پسند نہیں کرتے، 100دکھ بھی مل جائیں لیکن درگزر کرنا آپ کا شیوہ ہے۔
یہی ہمدردی اور حسنِ سلوک آپ کو ظاہری و باطنی خوبصورتی سے نوازتا ہے۔
آپ میں سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ لوگوں کے مسائل اچھی طرح سمجھ کر انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آپ لوگوں کی غیر مشروط خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، دوست ہو یا اجنبی، آپ کی نظر میں خدمتِ خلق کا جذبہ اہم ہوتا ہے۔
کسی کو اداس ہوتے نہیں دیکھ سکتے، ہر وقت ہنس مکھ طبیعت آپ کو ایسا جاوداں حسن اور کشش دیتی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی آپ سے ملنے کو بے تاب رہتا ہے۔
آپ بہت اچھے سامع (good listener) ہیں، اس لیے لوگ آپ کی صحبت میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔
آپ ان لوگوں میں سے نہیں جو دوسرے کی بات بے دھیانی سے سنتے اور اُچک کر مداخلت کر کے اپنی بات شروع کر دیتے ہیں۔
دھیان سے سننے کی وجہ سے آپ میں کہانی بیان کرنے کا فنِ کمال ہوتا ہے۔
آپ کی خوبصورتی و انفرادیت یہ ہے کہ اچھے سامع اور مقرر ایک ساتھ ہیں، یہی توازن آپ کو ہر دلعزیز بناتا ہے۔
آپ کھلے ذہن کے مالک ہیں، ہر ایک کی مدد بلاتخصیص رنگ و نسل کرتے ہیں۔
مشکلات میں مدد کرنے کا جذبہ آپ کو احباب کے لیے بیش قیمت اثاثہ بناتا ہے۔
آپ اچھے دوست کی سبھی خوبیاں رکھتے ہیں اور کبھی رسوا نہیں کرتے، پردہ پوشی آپ کا شیوہ ہے۔
آپ کا صاف دل آپ کو لوگوں کی محبت کا مرکز اور مداح بناتا ہے۔
آپ ایسی شخصیت ہیں جو خود کو اور دوسروں کو خوش رکھنے کی فطری صلاحیت رکھتے ہیں۔
پیٹھ پیچھے برائی نہیں کرتے اور لوگوں کی دشمنیاں پالنے سے گریز کرتے ہیں، یہی چیز آپ کو لوگوں کا بھروسہ جیتنے میں کامیاب کرتی ہے۔
ظاہر و باطن میں احترام کی یہ خوبیاں آپ کو خوبصورتی سے ہم کنار کرتی ہیں۔
آپ برج کے انتہائی جذباتی افراد میں شمار ہوتے ہیں، جن کے ہاں کسی کو نظر انداز کرنے کی عادت نہیں ہوتی۔
آپ کی مثبت توانائی میلوں دور لوگوں کو محسوس ہو جاتی ہے۔
آپ والہانہ محبت کرتے ہیں اور یہی خوبی آپ کو طلسمی حسن و انفرادیت سے مزین کرتی ہے۔
آپ ایسی شخصیت ہیں جس کے پاس مثبت سوچ کا سمندر موجزن ہے۔
یہی خوبی لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ ہر دلعزیز بناتی ہے، آپ اداس لوگوں کے چہروں پر مسکان لانا جانتے ہیں، مشورہ دینے میں سب سے اچھے ہوتے ہیں، اس لیے آپ کا ہر ایک لفظ احباب کے لیے مشعلِ راہ ہوتا ہے۔
دوستوں کو مصیبت میں چھوڑ دینا آپ کا شیوہ نہیں، آپ انہیں کسی بھی نازک گھڑی سے بچانے کے لیےہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
کسی کو ہنگامی حالات کا سامنا ہو تو آپ وہ شخصیت ہیں جنہیں سب سے پہلے مصیبت زدہ پکارے گا۔
آپ میں یہ فطری صلاحیت ہے کہ حواس باختہ ہونے کے بجائے آپ ٹھنڈے دل و دماغ سے مشکل صورتِ حال کا سامنا کر کے دوسروں کو مصیبت سے نکال لیں۔
مسائل کو حل کرنے کے لیے اگر کسی کو آپ کے مشورے کی ضرورت پڑے تو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
تمام برجوں میں آپ اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ آپ اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے ہروقت کوشاں رہتے ہیں۔
پختہ ارادے سے خوابوں کو ممکن کر دکھاتے ہیں، آپ کے ذہن میں ہمیشہ منفرد اور اچھوتے خیالات ہوتے ہیں، اس لیے آپ کی دوستی لوگوں کے لیے کامیابی کی ضمانت بن جاتی ہے۔
برجِ حوت تخیل اور تخلیقیت کے حوالے سے جانا جاتا ہے، آپ کے لیے کوئی بھی کام ناممکن نہیں۔
آپ علم و دانش کے معمار ایس ٹی کولرج کے اس قول کی عملی تعبیر ہیں کہ ’تخیل حقیقت سے برتر ہے‘۔
آپ کی امید پرستی اور دنیا کو جنت بنانے کا تخیل چہرے کو روحانی توانائی سے مالا مال کر کے ایسی خوبصورتی اور انفرادیت عطاء کرتا ہے، جسے بھلانا ممکن نہیں ہوتا۔