• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ خیبر پختون خوا میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز کیا جا رہا ہے۔

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق ٹانک، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو مہم چلائی جا رہی ہے۔

مہم میں 6 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صوبے کے 3 اضلاع کی انسدادِ پولیو مہم کےلیے 4 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

انسدادِ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کےلیے 4 ہزار 896 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

صحت سے مزید