• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری شادی میں کافی دیر ہو چُکی: علی رحمٰن خان

اداکار علی رحمٰن خان ــــ فائل فوٹو
اداکار علی رحمٰن خان ــــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان کا کہنا ہے کہ جلدی شادی کرنے کا دباؤ مردوں کی نسبت عورتوں پر زیادہ ہوتا ہے۔

علی رحمٰن خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شادی نہ کرنے پر معاشرتی دباؤ سے متعلق بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شادی نہ کرنے پر مردوں کو بھی معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن میرے والدین نے مجھے پر ایسا کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

اداکار نے بتایا کہ ہاں میری شادی میں کافی دیر ہو چُکی ہے لیکن جب بھی شادی کروں گا تو اپنی مرضی سے کروں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ خصوصاً آنٹیاں شادی کے حوالے سے بہت دباؤ ڈالتی ہیں، وہ ہمیشہ شادی کے بارے میں سوال پوچھتی ہیں۔

علی رحمٰن خان نے مزید کہا کہ لیکن میرا خیال ہے کہ شادی کرنے میں دیر ہوجائے تو خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شادی ایک عظیم رشتہ ہے تو سب کو شادی کرنی چاہیے لیکن اس وقت کرنی چاہیے جب انسان  کو خود یہ یقین ہو کہ وہ شادی کرنے کے لیے تیار ہے اور ذمہ دار ہوگیا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میرے خیال میں شادی کے لیے ہمارا معاشرتی نظام بھی ایک مسئلہ ہے، میں یہ نہیں کہنا چاہتا لیکن ہمارا معاشرہ ہی ایسا ہوگیا ہے کہ کہنا پڑ رہا ہے کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے جوائن فیملی سسٹم اچھا نہیں ہے۔

علی رحمٰن خان نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا نقطۂ نظر ہے، میں دوسروں پر یہ مسلط نہیں کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کو کم از کم ایک یا دو سال اپنی فیملی سے تھوڑا دور میاں بیوی کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے تاکہ وہ دونوں ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید