• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

رواں ہفتہ کیسا رہے گا، آپ کی زندگی کے بارے میں ستارے کیا کہتے ہیں، علمِ نجوم کی روشنی میں ماہرین نے بتا دیا۔

برجِ حمل (Aries)

21 مارچ سے 20 اپریل

سیارہ: مریخ 

عنصر: آگ

ذاتی زندگی میں کسی کی مداخلت کا امکان ہے، کوشش کریں کہ اپنے معاملات خود دیکھیں اور باہر کے افراد کو خود سے دور رکھیں اور اپنے غصے پر قابو رکھیں۔

برج ثور (Taurus)

21 اپریل سے 20 مئی

سیارہ: زہرہ

عنصر: مٹی

تھوڑا سا صبر کیجیے جو آپ کا ہے وہ آپ کو ملے گا، جلد بازی معاملات خراب کر سکتی ہے، اس وقت گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کم ہو گی، ازدواجی تعلقات میں بہتری اور بچوں کے مستقبل کے بارے میں چند فیصلے بھی متوقع ہیں، اپنے دل کو لگام ڈالیں۔

برج جوزا (Gemini)

21 مئی سے 20 جون

سیارہ: عطارد

عنصر: ہوا

مسائل ختم ہونے کا وقت آ گیا ہے، آپ بالکل مت گھبرائیں، غیبی مدد آپ کو ملے گی، جو لوگ کسی بھی طرف سے پیسوں کی امید لگا کر بیٹھے ہیں وہ پوری ہو سکتی ہے اور جن لوگوں نے وراثتی امور میں اپنا حق لینا ہے، وہ جلد ہی اپنے لیے خوش خبری سن لیں گے۔

سرطان (Cancer)

21 جون سے 20 جولائی

سیارہ: چاند

عنصر: پانی

ایک بار پھر آزمائش کا وقت ہے، آپ مشکلات کا شکار ہیں، لیکن آپ جلد ہر طرح کی پریشانیوں سے آزاد ہوں گے اور اچھے دن لوٹ آئیں گے۔

اسد (Leo)

21 جولائی سے 21 اگست

سیارہ: شمس

عنصر: آگ

ایک بار پھر صورتِ حال بگڑ رہی ہے، آپ سخت ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں، چند دنوں تک مغرب کے بعد گھر سے نہ نکلیں تو بہتر رہے گا۔

سنبلہ (Virgo)

22 اگست سے 22 ستمبر

سیارہ: عطارد 

عنصر: مٹی

اپنے مقصد کی جانب قدم بڑھائیں کامیابی ملنے کا قوی امکان ہے، جو سوچا بھی نہیں تھا وہ کام بھی ہو جائے گا، جنہیں کسی مقصد کے لیے رقم درکار تھی اس کا بندوبست ہو جائے گا اور جس طرف سے امید لگائی تھی وہ پوری ہو سکے گی۔

میزان ( Libra)

 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

سیارہ: زہرہ

عنصر: ہوا

اپنی صحت سے منسلک مسائل پر توجہ دیں، کیونکہ آئے دن مشکلات آپ کو گھیر رہی ہیں، اپنی زبان پر قابو رکھیں، یہ ضرورت سے زیادہ چلتی ہے۔

عقرب (Scorpio)

23 اکتوبر سے 22 نومبر

سیارہ: مریخ

عنصر: پانی

آپ کی ساری پریشانیاں ختم ہوں گی اور آپ کی وہاں سے مدد ہو گی جہاں سے آپ نے سوچا بھی نہ تھا مگر تب ایسا ممکن ہے جب اپنے دل و دماغ کے معاملات ٹھیک کریں گے اور سیدھے راستے پر چلیں گے۔

دل جہاں لگ رہا ہے وہ معاملہ ٹھیک نہیں ہے، واپسی کا راستہ اختیار کر لیں تو بہتر ہے۔

قوس (Sagittarius)

23 نومبر سے 20 دسمبر

سیارہ: مشتری

عنصر: آگ

ایک اہم ذمے داری کا بوجھ کم ہو سکے گا، اس جگہ سے مدد ملے گی جہاں پر آپ نے سوچا بھی نہ تھا اور جن کو یہ لگ رہا تھا کہ ان کی رقم ڈوب چکی ہے ان کے لیے بھی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ 

نوکری روز گار وغیرہ کی تلاش کرنے والوں کے لیے یہ دن بڑے اچھے ہیں، آپ کو جلد اس حوالے سے خوش خبری مل جائے گی، جن لوگوں نے سفر کرنا ہے وہ بھی تیاری کر لیں۔

جدی (Capricorn)

21 دسمبر سے 19 جنوری

سیارہ: زحل

عنصر: مٹی

بہت پرانی خواہش پوری ہو گی، پریشانی کا حل مل جائے گا، جو لوگ قانونی معاملات، مقدمے، انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں، وہ بھی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جن لوگوں کا مخالفین نے جینا حرام کیا ہوا تھا،  وہ اب ان سے نجات پا لیں گے۔ 

دلو (Aquarius)

20 جنوری سے 18 فروری

سیارہ: زحل

عنصر: ہوا

ایک در بند ہوا تو کیوں پریشان ہیں، در کھل جائیں گے، اب آسانی ملنے والا در کھل رہا ہے، آپ کو وہ راستہ ملے گا جو کم لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے۔

حوت (Pisces)

19 فروری سے 20 مارچ

سیارہ : مشتری

عنصر : پانی

ایک بھی معاملہ ایسا نہیں جو پریشان کرے، اس کے باوجود آپ کو پریشانیاں مل رہی ہیں تو یہ ذاتی کسی مسئلے کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید