• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے وزیرِاعظم اٹلی جارجیا میلونی کی تعریف کیوں کی؟

تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کی تعریف کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ایک ایوارڈ تقریب میں ایلون مسک نے جارجیا میلونی کی تعریف کی۔

ایلون مسک نے جارجیا میلونی کو اٹلانٹک کونسل گلوبل سٹیزن ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ کسی ایسے شخص کو یہ اعزاز پیش کرنا اعزاز کی بات ہے جو اندر سے باہر سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جارجیا میلونی مستند، ایماندار اور سچی ہیں اور یہ ہمیشہ سیاست دانوں کے بارے میں نہیں کہا جا سکتا۔

اٹلانٹک کونسل کے مطابق جارجیا میلونی کو یورپی یونین کی بھرپور حمایت اور اٹلی کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے لیے 190 سے زیادہ دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ نیویارک میں موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید