• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی ماہر نے رونالڈو اور میسی کے طویل و کامیاب کیریئر کا راز بتا دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

طبی ماہر ایڈورڈ ایسٹیول نے عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کے کامیاب و طویل فٹبال کیریئر کی وجہ بتا دی۔

ایڈورڈ ایسٹیول نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں  نے بتایا کہ ان دونوں مشہور فٹبالرز کی کامیابی کی وجہ ان کی نیند کا شیڈول ہے۔

 اُنہوں نے بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے پاس ایسے کوچ بھی موجود ہیں جو انہیں یہ بتاتے ہیں کہ انہیں کتنے گھنٹے سونا چاہیے۔

ایڈورڈ ایسٹیول نے بتایا کہ کھلاڑی کھیل کے دوران زیادہ توانائی استعمال کرتے ہیں لہٰذا صحت کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب نیند پوری کرنا ان کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ فٹبالر بہت کم کام کرتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ یہ ٹریننگ کے دوران بہت محنت کرتے ہیں اور اس دوران ان کی بہت زیادہ توانائی خرچ ہوتی ہے۔

 ایڈورڈ ایسٹیول نے یہ بھی بتایا کہ ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پٹھوں کی تکلیف کی ایک وجہ نیند پوری نہ ہونا بھی ہے۔

یاد رہے کہ طویل فٹبال کیریئر ہونے کے باوجود بھی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی اپنی نئی کامیابیوں کی وجہ سے اکثر ہی خبروں میں رہتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید