• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے 2 سالہ الیکشن‘ بدر الدین کاکڑ مرکزی چیئرمین

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے 2سالہ انتخابات میں ریاض اللہ خان (اسلام آباد) چیئرمین‘خرم شہزاد سینئر وائس چیئرمین‘ محمد نواز بٹ وائس چیئرمین‘ عمران فیض رسول وائس چیئرمین‘ محمد شازیب وائس چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ 2024ء سے 2026ء تک پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی سنٹرل کمیٹی کیلئے بدر الدین کاکڑ چیئرمین‘ محمد نعیم بٹ سینئر وائس چیئرمین ناردرن زون (خیبر پختونخوا)‘ ریاض اللہ خان وائس چیئرمین ناردرن زون ون پنجاب‘ عبدالجنید وائس چیئرمین سدرن زون ون سندھ‘ حاجی عبدالواحد وائس چیئرمین سدرن زون ٹو بلوچستان چنے گئے۔ یہ اعلان پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین افتخار احمد مٹو نے کیا۔
اہم خبریں سے مزید