• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں آئین سے سب سے زیادہ کھلواڑ ججوں نے کیا، عمر توحیدی

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین سے سب سے زیادہ کھلواڑ پاکستان کے ججوں نے کیا ہے،اگر ہمارے جج ملک و قوم سے مخلص ہوتے اور آئین و قانون کو نشان راہ بناتے تو پاکستان آج عدل و انصاف اور مساوات میں اپنی مثال آپ ہوتا لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کی تباہی و بربادی میں سب سے بڑا کردار ہمارے ججز کا ہے ،پورا ملک اور قوم ، سارا آئین ہمیشہ چند ججز کے رحم و کرم پر رہا اور انہوں نے ہمیشہ سیاسی عمل سبوتاژ کر کے ڈکٹیٹرز کو نظریہ ضرورت کی چھتری فراہم کی، سیاسی قائدین کو عدالتی طور پر قتل کر کے ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھایا ہے،مخصوص نشستوں کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہر ادارے میں کسی نہ کسی درجے کا احتساب ہوتا ہے لیکن انصاف کی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے یہ ناانصاف ہمیشہ احتساب سے بالاتر رہے ہیں، کوئی جج خواہ کتنا ہی غلط فیصلہ کیوں نہ دے،دے اس سے کوئی بازپرس نہیں ہو سکتی ہے،سب سے زیادہ ظلم پاکستانی عدالتوں میں ججز کی طرف سے ہی ہوتاہے، ہماری عدالتیں حدود سے تجاوز کر کے سیاسی عمل میں شریک بننے کی کوشش کرتی ہیں، انہیں عوام کو انصاف فراہم کرنے سے کوئی غرض نہیں 22 لاکھ سے زیادہ کیسز ملکی عدالتوں میں اور لگ بھگ 60ہزار کے قریب صرف سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں۔عمر توحیدی نے کہا کہ بعض ججوں کی سیاسی عمل میں مداخلت کی وجہ سے سپریم کورٹ آج سیاسی طور پر تقسیم ہو چکی ہے۔
یورپ سے سے مزید