اسلام آباد (فاروق اقدس) عالمی شہرت یافتہ مبلغِ اسلام اور سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے یہاں اپنی مصروفیات کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق ان کا دروہ پاکستان 15دن پر محیط ہوگا جس کا آغاز آئندہ ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے شیخ فارق بھی پاکستان آئیں گے، طے شدہ شیڈول کے مطابق 5اور 6اکتوبر کو کراچی میں دوسرے مرحلے میں لاہور12اور13اکتوبر اور دورے کے آخری مرحلے میں 19اور 20اکتوبر کو اسلام آباد میں اجتماعات سے خطاب کریں گے۔