• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ سے لگژری کار چوری کرکے پاکستان لانے کے الزام سے ملزمان ڈی ایس پی ایکسائز اور نوید بلوانی بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) برطانیہ سے لگژری کار چوری کر کے پاکستان لانے کے الزام میں ملوث ملزمان ڈی ایس پی ایکسائز اسماعیل چانڈیو اور نوید بلوانی کو کسٹم کورٹ نے بری کردیا۔ ڈی ایس پی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسماعیل چانڈیو اور نوید بلوانی نے دونوں ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ملزمان پر بینٹ لے کار 2022 میں برطانیہ سے چوری کر کے غیر قانونی طور پر پاکستان منتقل کرنے کا الزام تھا۔ اگست 2022میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے اس کی رجسٹریشن کی تھی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ یہ بینٹ لے کار بلغاریہ کے سفارت کار الیگزینڈر بورنزو کیلئے ایکسپورٹ ہوئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید