• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو انوویشن ویک 2024 میں ’’9 ویں پاکستان ٹیک‘‘ سمٹ، پاکستانی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی ماہرین کی شرکت

اوسلو(ناصراکبر) 9ویں ’’پاکستان ٹیک‘‘ سمٹ اوسلو ناروے میں منعقد ہوئی جس میں اوسلو انوویشن ویک 2024 میں پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر اورٹیکنالوجی ماہرین نے شرکت کی۔سمٹ کی میزبانی Ejad Labs اور Digitrendsنے کی ۔سمٹ میں پاکستان سے آئے 30 کمپنیز کےسی ای اوز نے شرکت کی ۔ سمٹ میں سعدیہ کرسٹین، انڈرسن کے منیجنگ ڈائریکٹر ایجاد لیبز اعظم ملک ،انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طیب چوہدری، جمیل گوہر برانڈ چیئر، CEC، P@SHA راجہ خرم اقبال، خالد اسحاق اور دیگر نے خطاب کیا۔سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے سمٹ میں خطاب میں کہاکہ اوسلو انوویشن ویک 2024 میں 9ویں پاکستان ٹیک سمٹ نے پاکستان کے ٹیک ایکو سسٹم کے عالمی اثرات اور ٹیک لینڈ سکیپ میں بامعنی تعاون کی صلاحیت کے ثبوت کے طور پر کام کیا۔پاکستان ٹیک سمٹ ایک بین الاقوامی ایونٹ سیریز ہے جس کا مقصد پاکستان کی ٹیک انڈسٹری میں جدت اور تعاون کو فروغ دینا ہے، یہ ابھرتے ہوئے رجحانات کو دریافت کرنے، بصیرت کا اشتراک کرنے، اور ٹیک ایکو سسٹم میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے سوچنے والے رہنماؤں، کاروباری افراد، اور ٹیک کے شوقین افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتاہے۔ایجاد لیبز کے مینجنگ ڈائریکٹر اعظم ملک نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوسلو انویشن ویک میں ہمارے وفد میں 30کے قریب لوگ آئے ہیں اور وہ اپنی اپنی ٹیک کمپنیز چلا رہے ہیں اور یہ ہمارا چوتھا ایونٹ ہے پاکستان ٹیک سمٹ کے نام سے اس سے پہلے ہم تین ٹیک سمٹ ایونٹ کر چکے ہیں ہر سال پاکستان سے لوگ آتے ہیں اور یہاں کی کمپنیاں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیت دیکھ کر ان کو ہائر کر رہی ہیں اور دونوں ملکوں کی ٹیک انڈسٹری میں روابط بڑھ رہے ہیں اور وہ قریب سے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں ۔سمٹ میں سفیر پاکستان بہت تعاون کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستانی نوجوان جو اپنی ٹیک کمپنیز کیلئے دنیا بھر سے بزنس لیتے ہیں ان کا ناروے کے ساتھ بھی ایک مضبوط تعلق ہونا چاہئے تاکہ دونوں ملکوں کو اس سے فائدہ ہو اور پاکستان بھی معاشی طور پر ایک مضبوط اور مستحکم ملک بن سکے۔تقریب میں پاکستان سے آئے آئی ٹی سیکٹر کمپنیز کےسی ای او ز شریف الحق، عظمیٰ کمال، بلال ظفر،حمزہ احمد، عرفان احمد، اسماعیل شاہ، ملک حرا، طارق معیز، حسین عظمت، محمد جنید، میر محمد، صہیب وحید، محمد عبید، افضل محمد، عمر اسحاق، محمد ذیشان ،سکندر معیز، فرید عبید، ارشد رضوان ،اسلم جِنکگو ریٹیل، سبحان اللہ، ضوفشاں ایمن، حسن سجاد ،حسام سہیل احمد، محمد عمر شریف، وہاب یونس اور دیگر شامل تھے۔
یورپ سے سے مزید