• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں کیفے میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی

برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی کے شہر کولن کے کیفے میں دھماکے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ سہ پہر کے وقت پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں5افراد زخمی ہوئے،جن کے زخم معمولی نوعیت کے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پہلے دھماکے کی آوازسنائی دی ،جس سے کیفے کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بعد میں وہاں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے ریستوران کی عمارت کوشدید نقصان پہنچا ۔ اس دوران خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
یورپ سے سے مزید