اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی ممبر کسٹم آپریشنز محمد جنید جلیل کی مشاورت سے بنیادی سکیل 19اور 20کے چھ اعلیٰ افسروں کی ٹرانسفر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،ٹرانسفر ہونیوالوں میں طاہر قریشی‘ باسط عباسی‘ ثناء اللہ‘ عمر شفیق‘ یاسر کلہوڑ‘ کلیم اللہ شامل ۔
جمعہ 27ستمبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر 2498سی ون 2024ء کے مطابق ڈاکٹر طاہر قریشی پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 20‘ کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ کو ٹرانسفر کر کے ڈائریکٹر‘ ڈائریکٹریٹ جنرل آف کسٹمز اویلیوایشن کراچی‘ باسط مقصود عباسی پاکستان کسٹمز سروس بنیادی سکیل 20کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کو کلکٹر انفورسمنٹ کا لک آفٹر چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔
ثناء اللہ ابرو پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 20ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز اویلیوایشن کراچی کو ٹرانسفر کر کے ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ جنرل آف ریفارمز آٹومیشن کسٹمز (ڈیجیٹلائزیشن)کراچی مقرر کیا گیا ہے۔
عمر شفیق پاکستان کسٹمز سروس بنیادی سکیل 19کلکٹر انفورسمنٹ پورٹس کراچی کو کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ مقرر کر کے اُن کو کلکٹر انفورسمنٹ خضدار کا لک آفٹر چارج بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاسر وہاب کلہوڑ پاکستان کسٹمز سروس بنیادی سکیل 19ایڈیشنل کلکٹر اپریزمنٹ تفتان کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ جنرل آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن کسٹمز ڈیجیٹلائزیشن کراچی مقرر کیا گیا ہے۔
کلیم اللہ پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 19ایڈیشنل کلکٹر ایکسپورٹس کراچی کو ایڈیشنل کلکٹر آپریزمنٹ تفتان مقرر کیا گیا ہے۔
مذکورہ افسران جو بنیادی تنخواہ کے سو فیصد کے مساوی پرفارمنس الاؤنس لے رہے ہیں انہیں پوسٹنگ کی نئی جگہ پر بھی یہ پرفارمنس الاؤنس ملتا رہے گا۔
اس نوٹیفکیشن کی نقول سپیشل اسسٹنٹ ٹو سیکرٹری ریونیو ڈویژن‘ چیئرمین ایف بی آر‘ بورڈ کے تمام ممبرز‘ تمام ڈائریکٹر جنرلز‘ تمام چیف کلکٹرز‘ سیکرٹری ایف بی آر اور دوسرے متعلقہ عہدیداران کو بھجوا دی گئی ہیں۔