• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول کا تیسرا دن آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد

کراچی (ذیشان صدیقی / اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ثقافت سید ذوالفقارنے 35روزہ ورلڈ کلچرل رفیسٹول کے تیسرے روز آرٹس کونسل کی احمد پرویز آرٹ گیلری میں آرٹ ایگزیبیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور آرٹ گیلری کے نگراں شاہد رسام اور دیگر موجود تھے۔ آرٹ ایگزیبیشن میں 26فن پارے نمائش کے لئے رکھے گئے تھے ۔ جن میں 20 بین الاقوامی سطح کے ہیں ۔ جب کہ 6پاکستانی آرٹسٹ ہیں۔ آرٹ ایگزیبیشن میں ساؤتھ افریقن گروپ اور معروف آرٹسٹ فرخ شہاب سمیت دیگر آرٹ و فن سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت کے رنگ پورے ملک میں بکھرے ہوئے ہیں ۔ پاکستانی فن کار مقامی یونیورسٹیوں میں بھی پرفارم کریں گے ۔ ہم جامشورو سمیت دیگر اہم جامعات میں جاکر پرفارم کریں گے۔ کراچی بلاشبہ ایک بڑا شہر ہے دیگر شہروں کی ثقافتی سرگرمیاں زیادہ نمایاں نہیں ہوتیں ۔ لاڑکانہ، سکھر سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ثقافتی سرگرمیاں ہوتی ہیں ۔ آرٹس کونسل کراچی کے صدر نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی میں چار سال طلبا نے آرٹ سے آگہی حاصل کی ۔ آج دنیا بھر میں انکو اور انکے فن کو پذیرائی مل رہی ہے ۔ ہمیں فخر ہے کہ امریکی سفارت خانے سمیت کئی اہم مقامات پر ہمارے تربیت یافتہ طلبہ کے فن پاروں کی نمائش ہورہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید