• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپر لیک، ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لیا جائے، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کےامتحان میں پیپر لیک ہونے اور بدنظمی کی وجہ سے امتحان دوبارہ لیا جائےکراچی کے شہریوں کیساتھ تعلیم ،نوکریوں ،ترقیاتی کاموں میں متعصبانہ رویہ کے خلاف نئے صوبے کی سوچ پیدا ہو رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ سندھی بھائیوں کے ساتھ مل کر رہیں تاہم متعصبانہ رویہ ہمیں برداشت نہیں۔ خالد مقبول صدیقی جو کراچی کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں اس متصبانہ رویے پر وزیر اعظم کو مداخلت پر مجبور کریں ورنہ استعفیٰ دے دیں ویسے بھی وہ کراچی کے حقیقی نمائندے نہیں بلکہ اسٹبلشمنٹ کا چھوٹا مہرہ ہیں وہ جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر نیوز کانفرس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی تین کروڑ آبادی کے لیے گیارہ سو نشستیں ہیں جن میں سے آدھی سے زیادہ گلگت ،چترال،اور اندون سندھ اور دیگر علاقے کے طلبہ کراچی کا ڈومسائل بنا کر لے لیتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید