لاہور ( این این آئی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخار کی سرکاری رہائشگاہ میں آگ بھڑک اٹھی، سامان جل گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں دوسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا، جس کے باعث بیڈ روم سے ملحقہ درخت اور لائٹس جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔