• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی اے اے ہیڈکوارٹرز اب کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوگا، ذرائع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کی جگہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نام آویزاں کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو محکموں میں تقسیم کے بعد اہم پیش رفت ہوئی جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کی جگہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو دے دی گئی ہے۔اور سی اے اے کا نام مٹا کر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی آویزاں کردیا گیا سول ایوی ایشن کے ریگولیٹری شعبہ جات پر مشتمل اب سول ایوی ایشن اتھارٹی ہوگی۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ہیڈکوارٹر اب اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید