• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”عشق ہوا“ کی آخری قسط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائیگی

کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تخلیق پانے والی ڈرامہ سیریل ”عشق ہوا“ کی آخری قسط اتوار کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ ڈرامے کی کہانی اب اپنے آخری موڑ پر آگئی ہے۔ نوراں مخدوم کے قلم سے لکھی گئی تحریر, سید وجاہت حسین کی ہدایات کا خلاصہ اس سیریل کے اختتام پر عیاں ہو جائے گا۔ ڈرامے کا او ایس ٹی اس سیریل کے کلائمکس کو مزید جذباتی کر دے گا جسے وجیہ فاروقی نے اپنی شاعری اور آواز کے ساتھ ترون کے ہمراہ کمپوز کیا ہے۔ پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کیا کرنے والے ہیں اس دلچسپ کہانی کا انجام؟۔ یہ سارا احوال ناظرین ڈرامہ سیریل ”عشق ہوا“ کی آخری اور میگا اقساط کی صورت اتوار کی رات 8 بجے سے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید