کوئٹہ ( نمائندہ جنگ )کوئٹہ میں فائرنگ سے بی این پی کے مرکزی رہنما آغا خالد قتل کردیئے گئے ان کے کزن زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، اختر مینگل کا کہنا ہے کہ آغا خالد دیرینہ ساتھی تھے۔ تفصیلات کے مطابق سریاب کلی جیو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی این پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر جاں بحق جبکہ کزن زخمی ہو گیا پارٹی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد سو ل ہسپتال پہنچ گئی پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کلی جیو کا رہائشی بی این پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا خالد شاہ اور ان کا کزن غریب شاہ پر گزشتہ روز نامعلوم افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا ۔