• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 جاں بحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ماڑی پٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹرایم آئی 8 شمالی وزیرستان میں گر کر تباہ ، 6مسافر جاں بحق 8زخمی ہو گئے ،ترجمان ماڑی پٹرولیم کے مطابق ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پرواز کے دوران ایک آئل فیلڈ شیوہ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھےترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر شیوا شمالی وزیرستان کے بلاکس کو ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کر رہا تھا، حادثہ انجن کی خرابی کے باعث پیش آیا اسکا سکیورٹی کی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔
اہم خبریں سے مزید