• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں جلسہ عام منعقد کرے گی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی 18اکتوبر کو حیدرآباد میں جلسہ عام منعقد کرے گی ، میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے پریس ریلز کے مطابق سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئندہ ماہ 18 اکتوبر کو ایک عظیم الشان جلسہ عام حیدرآباد میں ہوگا، سانحہ کارساز کی برسی پر منعقد جلسہ عام سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ جبکہ پارٹی کے مرکزی و صوبائی قیادت، وزراء، ارکانِ اسمبلی اور جیالے بڑی تعداد میں شریک ہوکر شہداءِ جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید