• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرپورہ، 2 تاجر بھائیوں کیساتھ ایک کروڑ کا ڈاکہ، کاہنہ، کانسٹیبل سمیت 12 شہری لٹ گئے

لاہور،کاہنہ(کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار) گجر پورہ میں لوہے کے 2 تاجر بھائیوں احسن اور عمر سے ایک کروڑ سے زائد کی نقدی لوٹ لی گئی ۔ کاہنہ کے علاقہ لکھوکی چوکی کی حدود میں ڈاکوؤں نے دو گھنٹے ناکہ لگا کر کانسٹیبل ناظم سمیت 12 شہریوں سے5لاکھ سے زائدمالیت کا سامان اور نقدی لوٹ لی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش ہورہی ہے تاہم ابھی تک 5سے 6افراد کے لوٹے جانے کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے48گھنٹوں میں ڈاکوؤں کی گرفتاری کاحکم دیدیا۔ شالیمار میں سلیم اللہ کی فیملی سے 2 لاکھ 20ہزار و فون،ریس کورس میں ارشد خان کے گھرسے 2لاکھ 10ہزارو فون،جوہر ٹائون میں صفدر چیمہ کی فیملی سے 1لاکھ 85 ہزار و فون،فیصل ٹائون میں عابدحسین کے گھر سے 1 لاکھ 80ہزارو فون،مصری شاہ میں فرقان محمود کے گھرسے1 لاکھ 70 ہزار و فون،ڈیفنس بی میں سلطان احمد کے گھرسے 1لاکھ 60 ہزارو فون،ہڈیارہ میں صغیر سے ایک لاکھ 45ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سول لائنز اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ ستوکتلہ بھاٹی گیٹ اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید