لاہور ( کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی میں لا اینڈ آرڈر کے قیام ریاست کی رٹ برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ یقینی بنانے پر راولپنڈی پولیس کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے انتہائی جانفشانی، جرات اور بہادری سے امن و امان کا قیام یقینی بنایا، آر پی او، سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سمیت تمام متعلقہ افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہے، فلیگ مارچ سمیت تمام ضروری سکیورٹی و ٹریفک انتظامات یقینی بنائے گئے۔