• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں نے جمہوریت کو سبوتاژ کیا ہے، سیکرٹری اطلاعات پی پی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کےسیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئینی فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی اعلی عدالتیں کٹہرے میں کھڑی ہیں،جب فیصلے نظریہ ضرورت کے تحت ہونگے تو وہ تاریخ پر کالا دھبہ ثابت ہونگے۔عدالتوں نے پارلیمانی نظام اور جمہوریت کو سبو تاژ کیا،پیپلز پارٹی کو پنجاب کی سیاست میں مفاہمت سے نقصان ہوا۔ہمارے ن لیگ کیساتھ معاہدے میں ایک کامے کی بھی پیشرفت نہیں ہوئی۔
لاہور سے مزید