• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکولوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیاجائے،جماعت اسلامی

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ملائیشیا کے سفارت کار فرسٹ سیکرٹری خیرالامری قمرالدین نےاسلام آباد میں ملاقات کی اور القدس کمیٹی کو وزیراعظم ملائیشیا ڈاکٹر انور ابراہیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر خارجہ ملائیشیا سے ملاقات کی دعوت دی۔ادھرامیر پنجاب جاوید قصوری نے دیگررہنمائوں کے ہمراہ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ،بجلی،گیس کے بلوں اورپٹرول کی قیمتوں پر عوام کوفوری ریلیف دے،پنجاب حکومت کے14ہزارسرکاری سکول این جی اوزکے حوالے کرنے کے فیصلے کوفوری واپس لیاجائے۔انہوں نے کہاکہ غیرمسلم محب وطن پاکستانی جماعت اسلامی کے ممبربن سکتے ہیں۔7اکتوبرکوغزہ پراسرائیلی جارحیت کاایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین منایاجائے گا۔
لاہور سے مزید