• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضروریات کے مطابق سپیشلائزڈ ڈگریاں متعارف کرائینگے،وزیرتعلیم

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ایسی سپیشلائزڈ ڈگریاں متعارف کرائیں گے جن کے بعد طلباء و طالبات کو نوکریوں کے لئے سفارش نہ ڈھونڈنی پڑے۔وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام تیرہویں کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولرامتحانات محمد رؤف نواز، اساتذہ، طلبا ؤ طالبات اوران کے والدین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رانا سکندر حیات خان ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے بہترین کارکردگی دکھانے والے طالبعلم اور طالبہ کو ذاتی خرچے سے دبئی کی سیر کرانے کا اعلان کیا۔
لاہور سے مزید