لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری عمران نذیر، عامر خان نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی اور معاشی مشکلات عمران حکومت کی پیدا کردہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جس کا اعتراف عالمی مالیاتی ادارے بھی کرتے ہیں۔ مہنگائی کے حوالے سے بھی حکومت مزیدمعاشی پلان لے کر آرہی ہے۔ یہ وقت ملک پر مشکل ہے لیکن یہ زیادہ دیر تک نہیں رہے گا۔