مانچسٹر(نمائندہ جنگ) سویڈش قوانین میں اہم تبدیلی کے باعث اب بچوں کی دیکھ بھال کیلئے دادا اور دادی کو حکومت کی طرف سے معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سویڈش قانون میں تبدیلی کے بعد بچوں کی دیکھ بھال کیلئے دادا اور دادی مال فوائدہ حاصل کرسکیں گے۔ سویڈش والدین اب اپنی زچگی یا پیٹرنٹی چھٹی دوستوں اور کنبہ کے ممبروں کو منتقل کر سکتے ہیں جو اپنی تنخواہ کا 80فیصد وصول کرتے ہوئے کام سے وقت نکال سکیں گے اور بچوں کی دیکھ بھال کر سکیں گے متعلقہ حکام کا کہناہے کہ یہ تبدیلیاں والدین کو اپنی زندگیوں کو تشکیل دینے کے لیے بااختیار بناتی ہیں بچوں اور دونوں والدین یا دیگر قریبی رشتہ داروں کے درمیان مضبوط رشتوں کو بھی فروغ دیتی ہیں،سویڈن میں پہلے سے ہی والدین کی رخصت کا ایک فراخ نظام موجود تھا جو 480 دن کی پیشکش کرتا ہے یہ دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے 1974میں پدرانہ رخصت کی اجازت دی تھی اور 2017میں پیدا ہونے والے بچوں کے ساتھ صرف 17فیصد باپوں نے اس فائدہ کو حاصل نہ کرنے کا انتخاب کیاجب کہ کچھ سیاست دان پہلے ہی تبدیلیوں کا فائدہ اٹھا چکے ہیں جیسے کہ اعتدال پسند پارٹی کی آندریا ہیڈن جنہوں نے والدین کی تنخواہ کی چھٹی اپنی خالہ کو منتقل کر دی دوسری طرف حزب اختلاف کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن لینا ہالینگرین نے اسے نینی ریاستی پالیسی قرار دیا ہے 1جولائی سے والدین اب اپنی 45دنوں تک کی معاوضہ والدین کی چھٹی کسی دوست یا خاندان کے رکن کو منتقل کر سکتے ہیں جبکہ سنگل باپ اور مائیں 90دنوں تک منتقل کر سکتے ہیں،قانون کو ڈبل ڈے کی تعداد بڑھانے کے لیے بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جب دونوں والدین ایک ساتھ چھٹی لے سکتے ہیں ڈبل ڈے اس وقت تک استعمال کیے جا سکتے ہیں جب تک کہ بچہ 15ماہ کا نہ ہو جائے‘ برطانوی سماجی حلقوں نے اس قانونی کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے ۔