• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھ جے سوریا کو ایک سال کیلئے سری لنکا کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

کولمبو (جنگ نیوز)سری لنکا کرکٹ نے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق سنتھ جے سوریا عبوری ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے تھے۔ ان کینئی مدت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہو گی۔ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ سائیکل کے اختتام تک ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ ماضی میں جے سوریا دو بار چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید