• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی ریجن کی ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس کی سربراہی میں ہوا جس میں محمد توصیف صدیقی ٹورنامنٹ سیکرٹری، مظہر اعوان ،اعظم خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس دوران میڈی کیم آر سی اے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا انڈر 19،17،15 کی 3،3 ٹیموں کیلئے قرعہ اندازی کی گئی ۔ انڈر 15 انٹر زونل کرکٹ میں زون ون اور زون سات، انڈر 17 انٹر زونل ٹورنامنٹ میں زون5 اور زون 2 جبکہ انڈر 19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون3 اور زون 4 کی3،3 ٹیمیں شرکت کرینگی ۔

اسپورٹس سے مزید