• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی جونیئر ہاکی، کوارٹر فائنل مرحلے میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں آرمی، واپڈا اور کسٹمز کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم پنڈی میں واپڈا نےبلوچستان کو0-10 سے زیر کیا۔ واپڈا کی طرف سے یاسر بابر، محمد حسن، ندیم خان نے دو دو گول کئے۔ نیوی اور پنجاب ریڈ کامیچ میچ 2-2گول سے برابر رہا، نیوی کی طرف سے رانا ولید اور محمد عثمان جبکہ پنجاب کی طرف سے محمد عزیر اور محمد عدیل نے ایک، ایک گول کیا۔پاکستان ایجوکیشن بورڈز نے سندھ بلیو کو ایک صفر ،کسٹمز نے پنجاب کو تین صفر اور آرمی نے اسلام آباد کو 0-7گول سے مات دی۔

اسپورٹس سے مزید