• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ جو 18 سے 27 اکتوبر تک بنگلورو میں کھیلی جائے گی ، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹیم کو این او سی جاری کردیا ہے۔ فیڈریشن نے بھارتی ویزوں کے لیے درخواست جمع کرادی ہے ۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 5 آفیشلز اور 12 کھلاڑی حصہ لیں گے اور فیڈریشن نے چیمپئن شپ کے اخراجات کا بجٹ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھیج دیا ہے ۔ کیمپ فنڈز ریلیز ہونے کے بعد لگایا جائے گا۔
اسپورٹس سے مزید