• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر سری لنکا کی تیسری پوزیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ کی سیریز دو صفر سے جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ بھارت پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، بھارت کی جیت کا تناسب 71.67 فیصد جبکہ آسٹریلیا کا 62.50 اور سری لنکا کا 55.56 فیصد ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ چوتھے، بنگلا دیش پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔ٹیبل پر نیوزی لینڈ کا ساتواں، پاکستان کا آٹھواں اور ویسٹ انڈیز کا نواں نمبر ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اسپورٹس سے مزید