• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے محمد عاصم خان نے امریکا میں شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ یہ ان کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔ فائنل میں عاصم خان نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے نک وال کو 65 منٹ کے مقابلے میں 3-1 سے شکست دی۔پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم 12-14 سے گنوایا لیکن اس کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین گیمز 12-10، 11-5 اور 11-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 28،750 ڈالرز تھی ۔ اس فتح کے ساتھ عاصم خان کو 500 رینکنگ پوائنٹس بھی ملے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید