• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن لاسز والے علاقوں میں روزانہ 12 گھنٹے تک کی لوڈمینجمنٹ کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرف سے بجلی کے اسی تا سو فیصد لائن لاسز (بجلی چوری)والے فیڈرز والے علاقوں میں روزانہ 12گھنٹے کی لوڈمینجمنٹ کا انکشاف ہوا ہے ، تاہم ملک میں پیداواری شارٹ فال کی وجہ سے کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے، سرکاری دستاویزکے مطابق اس وقت دستیاب پیداواری صلاحیت ملک کی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے کافی ہے، ملک میں پیداواری شارٹ فال کی وجہ سے کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہےتاہم ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنے علاقوں میں جہاں پر فیڈرز پر مجموعی تکنیکی اور کمرشل (اے ٹی اینڈ سی)نقصانات ہورہے ہیں اس بنیاد پر دس فیصد تک لاسز والے فیڈرزپر زیرو فیصد جبکہ دس تا بیس فیصد اور بیس تا تیس فیصد لاسز والے فیڈرز پر دو گھنٹے ، تیس تا چالیس فیصد لاسز پر چار گھنٹے ، چالیس تا ساٹھ لاسز پر چھ گھنٹے ، ساٹھ تا اسی فیصد لاسز والے فیڈرز پر آٹھ گھنٹے اور اسی سے اوپر سو فیصدتک لاسز والے فیڈرز پر بارہ گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کر رہی ہیں ، یہ بھی بتایا گیا کہ بعض اوقات اوورلوڈنگ ، شارٹ سرکٹ یا دیگر خرابیوں کی وجہ سے فیڈرز خراب ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو خراب دور ہونے تک بجلی کی غیراعلانیہ بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید