• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ پرچہ کرپٹ مافیا نے رشوت لے کر آوٹ کر دیا، سردار رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں نوجوانوں کا مستقبل بچانے کے لیے فوری طور پر عدالتی کمیشن بناکر بچوں کو میرٹ پر امتحان کا حق دیکر میرٹ کو بیچنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ہم متنازعہ میڈکل امتحانات کے بعد فوری طور پر نتائج کا اعلان قابل تشویش سمجھتے ہیں نتائج کے حوالے سے مارکس بیچنے تک کے شواہد سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں اور ناقص انتظامات کے باعث میڈیکل کی ٹیسٹ دینے کے لیے ہزاروں طلبہ در بدر ہوچکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی کرپٹ مافیا نے رشوت لے کر آوٹ کردیا تھا ، اس عمل نے حکمرانوں کی تعلیم اور میرٹ کے حوالے سے عدم دلچسپی کو ظاہر کردیا ہے- مزید یہ کہ طلبہ سے ٹیسٹ کی مد میں بھاری رقوم لینے کے باوجود ٹیسٹ مراکز پر طلبہ کے لیے پینے کا پانی تک دستیاب نہیں تھا مناسب سہولیات نہ دینے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہیں ، سرادر عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے لاپرواہی اور اقربا پروری کی انتہا کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید