• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم پر 10 فیصد فری شپ ڈیٹا کیلئے اسکولوں کے دوروں کا سلسلہ شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ رفعیہ ملاح نے کہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ کی معائنہ ٹیمیں دس فیصد فری شپ پر مسلسل اسکولوں کے دورے کر رہی ہیں اور دس فیصد فری شب کا ڈیٹا جمع کر رہی ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ سرکٹ کورٹ حیدر آباد کے فیصلے اور ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تصدیق شدہ ڈیٹا ہر ماہ کی تاریخ کو عدالت میں جمع کروایا جائے گا، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پہلی رپورٹ جمع کروانے کے لئے جب جمع شدہ ڈیٹا کی تصدیق کی گئی تو ناظم آباد ، فیڈرل بی ایریا ، گلشن اقبال کے 6 اسکولز کا ڈیٹا غلط پایا گیا اور اس کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ تصدیق کے مراحل کو مزید شفاف بنانے کے لئے جب والدین سے رابطہ کیا گیا تو والدین کا کہنا تھا کہ ہم فیس کی ادائیگیاں کر رہے ہیں اور فیس کے جمع شدہ واوچرز فراہم کئے ، شواہد مکمل ہونے کے بعد ان 6 اسکولز کو وضاحتی خطوط جاری کر دئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید