• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ سابق صوبائی مشیر کیخلاف خاتون کے اغوا حبس بیجا اور گھروں کو آگ لگانے کیخلاف مقدمہ درج

نوابشاہ (محمد انور شیخ/ بیورو رپورٹ )سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کو خاتون کے اغوا ،حبس بیجا میں رکھنے اور گھروں کو اگ لگانے کے الزام میں بھائی سمیت گرفتار کر کے جیل روانہ کر دیا گیا سیول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ٹو دولت پور حنان کلہوڑو کی عدالت میں خاتون عظمی ڈاہری نے بیان ریکارڈ کرایا جس میں الزام لگایا کہ اسماعیل ڈاہری اور اسکے بھائی علی رضاڈاہری نے اس کوکئی ماہ قبل اغواء کیا اورسات ماہ تک اپنے بھتیجے سلیمان ڈاہری کے گھر میں حبس بیجا میں رکھا اور ان کے گھروں کو اگ لگائی عدالت نے پبجو تھانے میں درج اس مقدمے کے ملزم سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری ان کے بھائی علی رضا ڈاہری کوجیل کسٹڈی میں دے دیا اور ائندہ سماعت اٹھ اکتوبر مقرر کر دی واضح رہے کہ اے سیکشن تھانہ لطیف اباد میں سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری ان کے ملازم اور گارڈ کے خلاف درج ایف ائی ار جس میں ان سے پانچ کلو چرس اور بلا لائسنس کلاشنکوف برامد دکھائی گئی تھی حراست میں لیا گیا تھا بعد ازاں ہائی کورٹ حیدراباد سرکٹ بینچ نے ان کی ضمانت منظور کی اور رہائی کا حکم دیا تا ہم دولت پور پولیس نے سینٹر جیل حیدراباد سے رہائی پانے والے سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری اور ان کے بھائی علی رضا ڈائری کو گرفتار کر کے دولت پور عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں جیل روانہ کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید