• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ جیو کا اشتراک، ورلڈ کلچر فیسٹیول میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد

کراچی (ذیشان صدیقی / اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جنگ جیو کے اشتراک سے منعقدہ 35روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے تیسرے روز جون ایلیا لان میں نوجوانوں میں مقبول گلوکاروں نے اپنی دلکش اور متاثر کن پرفارمنس سے نوجوانوں سمیت ہر عمر کے خواتین و حضرات کو متاثر کیا ۔ اس شو میں نیپال ، روائینڈا ، آذربائیجان ، ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے فن کاروں نے پرفارم کیا۔ اس میوزیکل کانسرٹ میں شامل بیشتر شرکاء کی عمر 25سال تھی۔ پاکستان کے اسٹارز میں اختر چناں ، نفیس احمد خان جبکہ مدن گوپال کا تعلق نیپال سے تھا ۔ روئینڈا سے ڈھلن دبین ، آذربائیجان کے شعیب پوش زادہ اور کامران کاری ساؤتھ افریقہ کے جاز آرٹ ڈانس تھیٹر نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو متاثر کیا۔ اس پروگرام میں پاکستان کے وہاب شاہ ڈانس کمپنی نے بھی اپنی پرفارمنس سے خوب داد سمیٹی، نیپال اور آذربائیجان کے آرٹسٹوں نے بھی اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس شو میں خصوصی طور پر پاکستان کے معروف ستار نواز استاد نفیس خان ، طبلہ نواز بشیر خان جب کہ پیانو پر عمران نے سر بکھیرے ۔ اس موقع پر فراز نوز،ایمن ،مدن گوپال نے بھی پرفارم کیا۔ فیسٹیول کے اس میگا میوزک کنسرٹ کو شائیقین میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی ۔
اہم خبریں سے مزید