• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ورکرز کے حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں، پی ایف یو جے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میڈیا ورکرز کی جبری برطرفی ،تنخواہوں میں تاخیر ،اداروں کے تحفظ، آزادی اظہار رائےپر قدغن،میڈیا ورکرز کے حقوق کی خلاف ورزی کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس بات کا اظہار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل اور ایپنک کے دو روزہ کنونشن کے موقع پرشرکاء نے کیا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی زیراہتمام ہونے والے اجلاس کے دوران صحافتی اداروں کی جانب سے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں میں تاخیر کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ سیکریٹری جنرل شاہد علی نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی سندھ، سید ناصر علی شاہ کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادی صحافت کی حامی رہی ہے۔ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی ہدایات دی ہیں۔ سندھ حکومت میڈیا ورکرز کے لیے پیش کی جانے والی تجاویز پر عمل درآمد کرے گی اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ اجلاس میں ملک بھر سے یونینز کے صدور، جنرل سیکریٹریز اور فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔تمام یونینز کے سیکریٹریز نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔سندھ پیپلز بیورو کےحبیب الدین جنیدی نے مرحوم پرویز شوکت کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کے یو جے ، ورکرز کے صدر شکیل یامین کانگا، ناصر شیخ، ایپنک سیکرٹری جنرل دارا ظفر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میںاسلم خان، حاجی غلام محمد خان، امین بلوچ، ارشاد ایم خان،فضل رزاق بابواور دیگر بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید