اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجگور میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے تفصیلات طلب کرلیں ۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ نہتے محنت کشوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل کی انتہا ہے‘ذمہ داروںسے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے۔متاثرہ خاندانوں کوانصاف دلائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یقین ہے پنجگور سانحہ میں ملوث درندے جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔