• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر خزانہ نرملا اور بی جے پی صدر کیخلاف FIR کا حکم

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کی ایک خصوصی عدالت نے بھارت کی وزیر خرانہ نرملا سیتارمن اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے خلاف انتخابی بونڈ کے ذریعے جبری وصولی پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم سے بی جے پی کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بنگلور میں خصوصی عدالت نے یہ حکم انتخابی بونڈ کے ذریعے جبری وصولی کے الزام پر دیا ہے۔ اس سلسلے میں غیر سرکاری تنظیم جن ادھیکار سنگھرش پریشدکے شریک صدر آدرش ایئر نے خصوصی عدالت میں شکایت درج کرکے بھارتی وزیر خرانہ نرملا سیتارمن، جے پی نڈا اور دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔ انہوں نے شکایت کی تھی کہ وزیر خرانہ نرملا سیتا رمن نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ سازش کرکے تانبے اور ایلومینیم کی کانوں کی مالک کمپنیوں ویدانتا اور سٹرلائٹ اور دواسازکمپنی اربندو فارما کو ڈرا دھمکا کر انتخابی بونڈ کے ذریعے جبراً رقم وصول کی۔ یہ وصولی ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید