جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے جاپان کی عالمی شہرت یافتہ رائزن فائٹنگ فیڈریشن کے چیف سے ملاقات۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے ایم ایم اے اسٹار شاہزیب رند کو جاپان بلانے اور یہاں ان کے جاپانی اور غیر ملکی ریسلرز سے مقابلے منعقد کروانے کا مشورہ دے دیا۔
پاکستانی سفیر کے اس مشورے پر جاپانی رائزن فائٹنگ فیڈریشن کے چیف نوبویوکی سکاکیبارا انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا اور عنقریب اس مشورے پر عملدرآمد کا عندیہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ مارشل آرٹ فائٹر شاہزیب رند نے حالیہ دنوں میں ایم ایم اے کے مقابلوں میں اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں اور دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
ان کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے سفیر پاکستان نے جاپانی رائزن فائٹنگ فیڈریشن کے سربراہ سے شاہزیب رند کو پروموٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
توقع ہے کہ جاپان آکر مقابلوں میں حصہ لینے اور کامیابی کی صورت میں نہ صرف پاکستان کا عالمی سطع پر نام روشن ہوگا بلکہ شاہزیب رند کو بھی مالی طور پر بھاری نفع حاصل ہوسکے گا۔