کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے تک کم ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں 1.54 روپے تک کی کمی،پاونڈ بھی 1.61 روپے سستا ہو گیا،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 277.50 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 277.70 روپےسے کم ہو کر 277.65 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 14 پیسے کے اضافے سے 278.19روپے سے بڑھ کر 278.33 روپے اور قیمت فروخت 4 پیسے کے اضافے سے 279.84روپے سے بڑھ کر 279.88 روپے ہو گئی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.52 روپے کی کمی سے 307.00 روپے سے کم ہو کر 305.48 روپے اور قیمت فروخت 1.54 روپے کی کمی سے 309.89روپے سے کم ہو کر 308.35 روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق بدھ کو1.61 روپے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 368.38 روپے سے کم ہو کر 366.77 روپے اور قیمت فروخت 371.86روپے سے کم ہو کر 370.25 روپے پر آگئی۔