• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کی حسن نصراللّٰہ کی نمازِ جنازہ کی زیرِ گردش خبروں کی تردید

--- تصویر بشکریہ رائٹرز
--- تصویر بشکریہ رائٹرز

حزب اللّٰہ نے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کی کل بروز جمعے کو نمازِ جنازہ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عراقی میڈیا کا کہنا تھا کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ ادا کی جائے گی، تاہم اب حزب اللّٰہ نے ان افواہوں کی تردید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نصر اللّٰہ ساتھیوں سمیت لبنانی دارالحکومت بیروت میں 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے جنازے اور تدفین کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حسن نصراللّٰہ شہید ہوگئے تھے جس کے تصدیق حزب اللّٰہ نے ان کا جسد خاکی ملنے کے بعد کی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی، ان کے جسم پر بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے منگل کی شب اسرائیل پر حملہ کیا، جسے انہوں نے شہید حسن نصراللّہ اور شہید اسماعیل ہنیہ کا بدلہ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید