لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نجی یونیورسٹیوں کے سربراہوں کے ساتھ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سکالرشپ سکیم میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کو شامل کیا گیا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی مواقع مہیا کریں گے۔